اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)تہران کے ذریعے استبول اور اسلام آباد کے درمیان ایک دہائی بعد چلنے والی ٹرین لاہور، تفتان اور زاہدان سے ہوتی ہوئی انقرہ پہنچ گئی،مال بردار ٹرین نے 17 روز کا سفر 13 روز میں مکمل کیا ،وسری ٹرین بھی ترکی کے راستے پر رواں دواں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر (آپریشنز) امتیاز احمد نے بتایا کہ 21 دسمبر کو اسلام آباد سے پہلی مال بردار ٹرین روانہ ہوئی جو پیر کی شام انقرہ (ترکی) پہنچی، جس میں دیگر سازو سامان کے ساتھ بڑی مقدار میں گلابی نمک بھی موجود تھا۔انہوں نے بتایا کہ منزل پر پہنچنے سے قبل ٹرین میں موجود سامان کو ایرانی، ترک ریل سسٹم کے ذریعے دوسری بوگیوں (ٹرانس شپمنٹ) میں منتقل کیا گیا۔
ٹرین
مال بردار ٹرین لاہور، تفتان،زاہدان سے ہوتی انقرہ پہنچ گئی
Jan 05, 2022