دسمبر میں برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا،مشیر تجارت 

Jan 05, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ نے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ماہ دسمبر میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں اضافہ ہوا، مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹکس، سیمنٹ، کاٹن فیبرک اور چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا،بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، قازقستان  کو برآمدات میں اضافہ ہوا، مردانہ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چاول، لیڈیز گارمنٹس، جرسی اور ٹی شرٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا،روایتی مارکیٹوں میں امریکہ، چین، نیدرلینڈز اور اسپین کو برآمدات میں اضافہ ہوا، برطانیہ، جرمنی، افغانستان، روس اور سعودی عرب کو برآمدات میں کمی ہوئی، فروٹ، سبزیوں اور سرجیکل آلات کی برآمدات میں کمی ہوئی۔
مشیر تجارت 

مزیدخبریں