اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات اور گھٹیا سیاست سے نااہل لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں بھی نااہلوں کو منہ چھپانے پڑ نے ہیں۔ عمران خان کی لڑائی ذاتی نہیں، ملک کے بہتر مستقبل کی جدوجہد ہے۔ لیگی رہنماء احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نمل کالج اور شوکت خانم ہسپتال کیخلاف بھی پروپیگنڈہ کیا گیا۔ فارن فنڈنگ کیس میں بھی نااہلوں کو منہ چھپانے پڑنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے چالیس ہزار ڈونرز کی لسٹ الیکشن کمشن کو دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ میں پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ پاکستان میں شریف فیملی لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ نااہلوں نے پارٹی کے اکائونٹس بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پارٹی کو 10کروڑ روپے دیئے اور اگلے روز 4کروڑ اپنے اکائونٹ میں جمع کر لئے۔ ایک طرف سرٹیفائیڈ صادق و امین، ریاست مدینہ پر یقین رکھنے والے وزیراعظم عمران خان ہیں، دوسری طرف عدالتوں سے سرٹیفائیڈ چور و جعلساز اور سسلین مافیاز کہلائے گئے مفرور ہیں۔
شہباز گل
ایک طرف سرٹیفائیڈ صادق امین‘ دوسری طرف چور‘ مافیاز: شہباز گل
Jan 05, 2022