حسن ابدال (نوائے وقت رپورٹ) بھائی ظہیر احمدکے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے چھوٹے بھائی فہیم آکاش کی صدمے سے طبیعت بگڑ گئی، سول ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ ایک ہی گھر سے یکے بعد دیگر دو جنازے اٹھائے گئے۔ خواتین دھاڑیں مار کر روتی رہیں۔ مسلم لیگ (ن) حسن ابدال کے ورکر فہیم آکاش کے بڑے بھائی ظہیر احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے جس کے جنازے کو کندھا دیتے ہوئے فہیم آکاش کی طبیعت خراب ہوگئی جس کو فوری سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک کرنے کے بعد اسکی موت کی تصدیق کر دی۔
چھوٹا بھائی
حسن ابدال میں بڑے بھائی کے جنازے کو کندھا دینے والا چھوٹا صدمے سے انتقال کر گیا
Jan 05, 2022