بیوی کے رویئے سے تنگ 26 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار لی

لاہور (نامہ نگار) لیاقت آباد کے علاقے میں 26سالہ نوجوان نے بیوی کے رویے سے تنگ آکر خود کو گولی مارلی جسے زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ لیاقت آباد کے رہائشی علی نامی 26سالہ نوجوان نے مریدکے کی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ چند روز قبل اس کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی جسے وہ گزشتہ روز منا کر گھر واپس لایا، گھر پہنچتے ہی بیوی سے دوبارہ جھگڑا ہوا تو نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے سینے میں گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی۔ گولی دل سے کچھ فاصلے پر لگی، اہل محلہ نے زخمی نوجوان کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
گولی مارلی

ای پیپر دی نیشن