افغان صورتحال‘ 2021ئ‘ پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں 42 فیصد اضافہ 

Jan 05, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کی سالانہ سکیورٹی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے واقعات پاکستان کے سکیورٹی منظرنامے پر اثرانداز ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ 2021ء میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔ 2021ء میں 207 حملوں میں 335 افراد جاںبحق ہوئے۔ سال 2013ء کے بعد سے اب تک پہلی بار دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ 2021ء میں دہشتگرد حملوں میں جاں بحق 335 افراد میں 177 سکیورٹی اہلکار شامل تھے۔ صوبہ خیبر پی کے میں سب سے زیادہ 111 حملوں میں 169 افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 81 حملوں میں 136 افراد جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 8 اور پنجاب میں سب سے کم 7 دہشتگرد حملے ہوئے۔ کالعدم ٹی ٹی پی 207 حملوں میں سے سب سے زیادہ 87 حملوں میں ملوث تھی۔ ٹی ٹی پی نے خیبر پی کے میں 78، بلوچستان میں 5، پنجاب میں 4، حملے کئے۔ سال 2021ء میں بلوچ علیحدگی پسند گروپوں نے 74 دہشتگرد حملے کئے۔ داعش خراسان نے ملک بھر میں 8 دہشت گرد حملے کئے۔ 
دہشت گردی اضافہ 

مزیدخبریں