مودی جھوٹی معافی سے کسان مخالف سوچ نہیں چھپا سکتے: پریانکا گاندھی

Jan 05, 2022

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی  نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسان مخالف ہیں اور زرعی قوانین واپس لے کر اور جھوٹی معافی مانگ کر اپنی کسان مخالف سوچ کو چھپا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اگر مودی کسانوں کے ساتھ ہوتے اور ان کے سچے حامی ہوتے، تو وہ لکھیم پور کھیری قتل عام کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو کابینہ سے ہٹا دیتے۔ مودی رکشک کے عہدے پر ہے لیکن بھکشک کیساتھ کھڑا ہے۔
 پریانکا گاندھی

مزیدخبریں