جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بدلہ لیا جائے گا،ایرانی صدر 

تہران(این این آئی)ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر امریکی عہدیداروں کے کردار کے لیے ان پر مقدمہ چلایا جائے اور سزا دی جائے، ورنہ ایران اس کا بدلہ لے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق میں جنرل سلیمانی کے قافلے پرہلاکت خیز ڈرون حملے کا حکم دینے والے اصل مجرم اور قاتل کے طورپر ٹرمپ کو حکم خدا وندی کا سامنا کرنا پڑے گا اورقصاص دینا ہوگا۔صدر رئیسی نے ایک منصفانہ عدالت کے قیام کی بھی اپیل کی جس میں ٹرمپ، سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر امریکی افسران کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور انہیں جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا دی جائے۔
ایرانی صدر

ای پیپر دی نیشن