برطانوی ڈاکٹروں نے ویاگرا دیکر کرونا سے متاثرہ خاتون کی جان بچا لی

لنکن کائونٹی(این این آئی) برطانوی ڈاکٹروں نے ویاگرا استعمال کرتے ہوئے کووِڈ 19 سے شدید متاثرہ نرس کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 37 سالہ نرس مونیکا المیڈا نے پچھلے سال ویکسی نیشن مکمل کروا لی تھی لیکن کرونا کا شکار ہوگئیں۔
  16دسمبر کے روز وہ کوما میں چلی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے آخری حربے کے طور پر ویاگرا آزمانے کا فیصلہ کیا  اور اب وہ کرونا کو مکمل شکست دیکر صحت یاب ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن