امریکی بہن بھائی 12 برس بعد مفت مونگ پھلی دینے والے کو پیسے دینے بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی (این این آئی) بہن بھائی 12سال قبل مفت مونگ پھلی دینے والے شخص کو 25000 روپے دینے امریکا سے بھارت آپہنچے۔ نیمانی پرانوو اور ان کی بہن سوچیتھا2010 ء میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کوٹھاپالی ساحل پر اپنے والد کے ساتھ گھومنے گئے تھے۔
 انہوں نے ایک شخص سے مونگ پھلی خریدی۔ لیکن ان کے والد موہن اپنا بٹوا گھر ہی بھول گئے تھے۔ جس پر ٹھیلے والے نے کہا کہ آپ مونگ پھلی ایسے ہی لے جائیں۔ اب تقریباً12  سال بعد دونوں بہن بھائی اپنے ملک واپس آئے تو اپنے والد کے دوست ایم ایل اے کے ذریعے ٹھیلے والے کے خاندان کا پتہ لگایا ستیا نامی شخص اب دنیا میں نہیں رہا۔ جس پر امریکا سے آنے والے بہن بھائی نے اس کی فیملی کو25000  بھارتی روپے دے دیئے۔
بہن بھائی

ای پیپر دی نیشن