جوہانسبرگ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ 229 رنز بناکر آؤٹ

Jan 05, 2022

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک بھارت نے دو وکٹوں پر 85 رنز بنالئے۔ جوہانسبرگ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن  کیگان پیٹرسن 61 اور ٹینڈا باوما 51 رنز بناکر بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 27 رنز کے خسارے سے بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے دن کے اختتام تک بھارت نے 2 وکٹ پر 85 رنز بنائے تھے۔ چتیشور پوجارا 35 اور میانک اگروال 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں