شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ شاپس آئونرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے باعث تاجر طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور فاقوں پر نوبت آ چکی ہے بے حس حکمران روزگار دینے کا وعدہ کر کے حکومت میں آئے تھے مگر آج روزگار چھیننے پر تلے ہیں، ہم تاجروں کوحکومتی ناقص پالیسیوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے انکے حقوق حاصل کر کے دم لیں گے، صحافیوں سے گفتگو کرتے چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا کہ قوم پر امید تھی کہ نیا سال عوام کیلئے نئی خوشیاں، مضبوط جمہوریت ، روشن مستقبل اور ترقی کی نوید بن کر طلوع ہوگا مگر سال کا آغاز ہوتے ہی ظالم حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر عوامی امنگوں کا قتل کیا ہے 2022 موجودہ مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات اور نواز لیگ کی قیادت کے برسر اقتدار آنے کا سال ثابت ہوگا ، 2022 کا سال موجودہ حکومت سے چھٹکارے کا سال ثابت ہوگا اور آنے والے سال میں جمہوریت اور جمہوری ادارے نہ صرف مستحکم ہوں گے بلکہ جمہوریت دشمن قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
2022 حکومت سے چھٹکارے کا سال ثابت ہوگا :جاوید اقبال
Jan 05, 2022