عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے :توصف سلیم 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں توصف سلیم نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجود کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کشمیری عوام کی بھارت سے بیزاری کا واضح ثبوت ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں اور اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجود تھی انہوںنے کہاکہ ہم عزم کرتے ہیں کہ اپنے کشمیری بھائیوں کے مسلمہ حق خود ارادیت کے حصول میں ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد کشمیریوں کو ان کی جائز جدوجہد میں کامیابی عطا فرمائے اور وہ بھارت کے تسلط سے آزاد ہو کر پرسکون زندگیاں بسر کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن