بچیانہ: شاپنگ مالز ریسٹورنٹس کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم

بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت) بچیانہ اور جڑانوالہ میں بڑے شاپنگ مالز ریسٹورنٹس کے باہر سڑک پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم، ان غیر قانونی سٹینڈز کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تحصیل انتظامیہ اور ٹریفک پولیس حسب روایت خاموش تماشائی کا کردارادا کرتی نظر آ رہی۔ شہر کی سماجی و فلاحی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لے کر شاپنگ مالزاور ہوٹلوں کے باہر سڑک پر بنے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن