شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سماجی رہنما چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پاک وطن میں پائیدار قیام امن کے خواہاں ہے اتنا ہی ضروری سمجھتے ہیں کہ سبھی مسلم ممالک میں امن قائم ہو، عالمی سطح پر اسلام دشمن سازشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر مربوط لائحہ عمل مرتب کرے اور باہمی مشاورت سے معاشی و اقتصادی پالیسیاں مرتب کرے آپس میں ٹریڈ کو فرو غ دیا جائے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی اور انتشار نے اسلامی قوت کو کمزور کیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔