حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں کی زیر صدارت ہونے والے ضلعی بہبود فنڈ بورڈکے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کے اسکالر شپ ،شادی گرانٹ،کفن دفن اور ماہانہ گرانٹ کے 616کیسز کے لیے ایک کروڑ 65لاکھ کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گورائیہ،سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر،انچارج بنولنٹ فنڈ برانچ طارق خان،عمران احمد سمیت دیگر اراکین کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کے ماہانہ گرانٹ 4کیسیز کے لیے 84ہزار،سرکاری ملازمین کی بچیوں کی شادی کے 64کیسیز کے لیے 35لاکھ 20ہزار،کفن دفن کے 58کیسیز کے لیے 20لاکھ 30ہزار اور سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے 492کیسیز کے لیے 50لاکھ 17ہزار روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔