گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بلدیاتی ادارے ختم ہونے کے باوجود سابقہ چیئرمینوں کے ڈیروں پر یونین کونسل دفاتر موجود 'سابقہ بلدیاتی نمائندے کار سرکار میں مداخلت اور سیاسی فوائد لینے میں مصروف،عوامی حلقوں کا یونین کونسلز دفاتر 'نیوٹرل مقامات پر منتقل کرنیکا مطالبہ کر دیا پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے 31 دسمبر 2021 سے ختم ہو چکے ہیں اور تمام بلدیاتی نمائندوں کو بھی فارغ کیا جا چکا ہے لیکن اس کے باوجود شہر بھر کی یونین کونسلوں کے دفاتر تاحال سابقہ چیئرمینوں کے ڈیروں پر ہی آباد ہیں حالانکہ بلدیاتی نمائندگان کی مدت ختم ہونے کے بعد یونین کونسلز کے دفاتر ان کے ڈیروں سے فوری طور پر ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں ہو سکا سابقہ چیئرمین و وائس چیئرمین اور کونسلرز عہدے سے محروم ہونے کے باوجود سرکاری یونین کونسل دفاتر میں براجمان ہو رہے ہیں اور اندراج پیدائش و اموات اور طلاق کیسز پر اثر انداز ہو کر کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں نیز سابقہ بلدیاتی نمائندگان ان دفاتر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی فائدے لینے میں مصروف ہیں ۔عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے یونین کونسلز کے دفاتر فوری طور پر غیر متنازعہ جگہ پر شفٹ کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔
گوجرانوالہ: سابقہ چیئرمینوں کے ڈیروں پر یونین کونسل دفاتر موجود ،کار سرکار میں مداخلت
Jan 05, 2022