تیکوانڈو ایسوسی ایشن کوچز ،کھلاڑیوں کیلئے ٹیکنیکل کورس شروع کرے گی: ظفراللہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈویژن تیکوانڈو  ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی جنرل کونسل میٹنگ زیر صدارت سینئر نائب صدر ڈویژن اینڈ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری گجرات تیکوانڈو ایسوسی ایشن چوہدری ریاض ورک سپورٹس جمنیزیم شیخو پورہ روڑ گوجرانوالہ میں ہوئی میٹنگ جس میں ڈویژن بھر کے عہدیداروں نے شرکت کی میٹنگ میں ڈویژن بھر میں تیکوانڈو کے فروغ کے لیے نئے کلب کھولنے اور غیر فعل کلبوں کو فعال کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئی اور اس موقع پر موجودسینئر نائب صدر پنجاب تیکوانڈو ایسوسی حاجی ظفراللہ چوہدری نے کہا کہ بہت جلد پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن ڈویژن ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے تعاون سے کوچز اور کھلاڑیوں کے لیے کوچنگ اور ٹیکنیکل کورس کا انعقاد کرے گی جس سے تمام کوچز اور کھلاڑیوں کو جدید تیکنیک کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو گی۔ ڈویژن تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد دلاور نے کہا کہ پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن نے ہم پر بھر پور اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور گوجرانوالہ میں جعلی افراد خود کو ڈویژنل تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے عہدیدار متعارف کرواتے ہیں  ان کا ڈویژنل تیکوانڈو ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ، ان افراد پر ایسوسی ایشن کی طرف سے 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے یہ خود اور ان کے کلب کے کھلاڑی کسی بھی آفیشل ٹورنا منٹ اور ٹرائلز میں شرکت نہیں کر سکتے ۔

ای پیپر دی نیشن