اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے جعلی کٹوتیوں، سائبر کرائمز، گھوٹالوں، جعلی ویب سائٹس و ایس ایم ایس، جعلی واٹس ایپ پیغامات، جعلی ایپس،غریبوں بالخصوص احساس مستحقین سے دھوکہ دہی کے خلاف کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے والے شرپسندوں اور دھوکہ بازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ڈاکٹر ثانیہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں، احساس ایف آئی اے کے ساتھ مل کر احساس کے نام پر ہونے والے فراڈ اور گھوٹالوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں، ہر ہفتے احساس اور ایف آئی اے کے مابین میٹنگز کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ اس نوعیت کے کیسز پر قابو پایا جا سکے۔
ثانیہ نشتر