عمران اور شہزاد اکبر شہباز شریف کیخلاف ثبوتوں کا ٹرک لے کر لا پتہ ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثبوت کے ٹرک اور صندوقوں سمیت عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کیا جائے عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں کا ٹرک لے کر لا پتہ ہیںروزانہ سماعت کی درخواست کرنے والے16ماہ گزرنے کے باوجود تحقیقی رپورٹ جمع نہیں کرا سکے مریم اورنگزب نے مزید کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف "ثبوت" سے بھرے ایف آئی اے ٹرک کے شاید ٹائر پنکچر ہوگئے ہیں عمران صاحب اور شہزاد اکبر آئے نہ ثبوتوں کے ٹرک آئے اور نہ ثبوتوں کے صندوق پہنچے کہاں ہیں ثبوتوں کے وہ صندوق جو آج پیش ہونے تھے 16ماہ گزر گئے ایف آئی اے کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی ثبوت کب پیش کریں گے شہباز شریف نے ڈٹ کر عمران صاحب کے سیاسی انتقام اور جھوٹ کا ملک میں اور بیرون ملک ہر عدالت میں مقابلہ کیا ہے بشیر میمن نے عمران صاحب کے منہ پر گواہی دی کہ شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتانیب کے 58والیمز نے گواہی دی کی ایک دھیلے کی کرپشن کک بیک اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا12ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی اب ایف آئی اے 16ماہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی عمران صاحب 100سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن