گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سٹی نائب صدر رانا حنیف کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پولیس شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔عام آدمی گھر میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے۔پولیس فوری طور پر رانا حنیف کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ ، ملک بھٹو، اسحاق مہر و دیگر نے مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شام چھ بجے چھ ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر چھ لاکھ روپے نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامنا لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس کو درخواست بھی دی گئی ہے لیکن ابھی تک ملزمان کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او اس کا فوری نوٹس لیں اور جلد سے جلد ملزموں کوگرفتار کر کے لوٹا گیا سامان برآمد کرائیں۔