وزیر اعظم آج ہکلہ،ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ہکلہ،ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ویسٹرن روٹ کا اہم جزو ہے۔293 کلومیٹر طویل اس موٹروے پر 11 انٹرچینجز، 36 پل، 33 فلائی اوورز اور 119 انڈر پاسز تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس موٹروے کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی پنجاب،جنوبی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلئے کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا،اور یہاں کی زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔ وزیراعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب کر یں گے۔

ای پیپر دی نیشن