ملتان(نمائندہ خصوصی) تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں ڈاکوؤں کا پولیس پارٹی پر حملہ،مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی،تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے چونے والے پل پیراں غائب سے فرحان نامی شخص کو گزرتے ہوئے 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کی جو محفوظ رہا جس نے 15 پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع موصول ہونے پر علاقے میں گشت پر موجود ایس ایچ او سیتل ماڑی قسور حسین کالرو اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ 2 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ایک ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ زخمی حالت میں ملا جس کو بذریعہ ایمبولینس نشتر ہسپتال بھجوایا گیا موقع سے پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل 125 برآمد کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت مامون ریاض ولد ریاض احمد قوم راجپوت سکنہ شاہ رکن عالم سے ہوئی زخمی ڈاکو نے انکشاف کیا کہ 2 روز قبل اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیزا ڈیلیوری بوائے کو بلوا کر پیزا چھیننے کے دوران اس کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جو ابھی بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس مقابلہ