مظفرگڑھ(نامہ نگار)ظلم کی انتہا ، گیدڑ کوباندھ کر اس پر خونخوار کتے چھوڑ دئیے،خونخوار کتوں نے گیدڑ کو مار ڈالاتفصیلات کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کے علاقے موضع ماہڑہ غربی میں درجنوں افراد نے گیدڑ کو باندھ کر اس پر خونخوار کتے چھوڑ دئیے گئے ،خونخوار کتوں نے گیدڑ کو بیدردی سے نوچ نوچ کر مار ڈالا،اس موقع پر موجود درجنوں لوگ ویڈیو بناتے اور دردناک عمل پر داد دیتے رہے۔پولیس ترجمان کیمطابق ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔ملزمان کیخلاف تھانہ روہیلانوالی میں مقدمہ درج کیا جائیگا۔
خونخوار کتے