با اثر شخص  انکوائری رپورٹ پر  حاوی ، ڈپٹی ڈی ای او ،ہیڈ مسٹرس کوسزا

وہاڑی(خبر نگار) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 319 ای بی بوریوالا کی خاتون پی ای ٹی ثروت رؤف نے اپنے سکول کی ہیڈ مسٹریس کو پھنسانے کے لیے سکول طالبات کی صفائی کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن شازیہ انور نے انکوائری کی تو ہیڈ مسٹریس راشدہ نے موقف اختیار کیا کہ حکام نے کئی بار یاد دہانی کے باوجود درجہ چہارم کا کوئی ملازم تعینات نہ کیا گیا سکول طالبات سے صفائی کے واقعہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں غیر قانونی طور پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنا بدنیتی اور جرم کا ارتکاب ہے ابھی انکوائری رپورٹ مرتب بھی نہیں کی گئی تھی کہ بااثر مقامی شخصیت نے مبینہ طور پر ڈپٹی ڈی ای ویمن شازیہ انورکو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ملبہ ہیڈ مسٹریس پر ڈالنے کو کہا۔باوثوق ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی ای کی طرف سے من پسند انکوئری رپورٹ دینے سے انکار پر بااثر شخصیت نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے ڈپٹی ڈی ای او شازیہ انور کو کلوز ٹو سیکرٹریٹ جب کہ ہیڈ مسٹریس راشدہ تبسم کو سرینڈر کروادیا ہے اس یک طرفہ کاروائی سے محکمہ تعلیم کے افسران ضلع بھر کے اساتذہ اور عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے اس ظالمانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور غیرقانونی احکامات فوری واپس لے کر اصلاح احوال کے لیے درست سمت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
با اثر شخص

ای پیپر دی نیشن