فرانس میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی دریافت

Jan 05, 2022 | 15:26

ویب ڈیسک

ویریئنٹ سے متاثرہ شخص کی وجہ سے ملک میں مجموعی طور پر بارہ افراد کووڈ انیس کا شکار ہوئے‘ہسپتال ذرائع 

فرانسیسی طبی ماہرین نے ملک کے جنوب میں کورونا وائرس کا ایک نیا ویریئنٹ دریافت کیا ہے۔ پیرس میں حکام نے بتایا کہ اس وائرس کی اولین تشخیص دسمبر کے شروع میں کیمرون سے لوٹنے والے ایک مسافر میں ہوئی تھی تاہم اب اس کی کورونا وائرس کے ایک نئے ویریئنٹ کے طور پر باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ فرانسیسی شہر مارسے کے ایک ہسپتال کے مطابق اس ویریئنٹ سے متاثرہ شخص کی وجہ سے ملک میں مجموعی طور پر بارہ افراد کووڈ انیس کا شکار ہوئے۔ یہ واضح نہیں کہ آیا اس ویریئنٹ کی ابتدا وسطی افریقہ میں کیمرون ہی سے ہوئی۔

مزیدخبریں