بلال یٰسین فائرنگ کیس‘ 16  جنوری کو ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی

Jan 05, 2023


لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت میں لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی جس میں ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کیے جانے کے حوالے سے 365 ڈی کی درخواست دائر کر دی۔  دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں شواہد ناکافی ہیں۔ ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے یا آپ نے؟۔ عدالت نے فرد جرم روکنے کیلئے  365 ڈی کی درخواست خارج کر دی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ آئندہ سماعت پر وکلاء دو ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیں۔ عدالت نے مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں