اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کی عدالت نے خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف گنے کے کاشتکاروں کو سبسڈی میں مبینہ خردبرد سے متعلق جعلی اکائونٹس کا ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ 2022ء کے تحت واپس نیب کو بھجواتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ملزموںکی جانب سے نیب ترمیمی ایکٹ 2022ء کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس واپس نیب کو بھجواتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریفرنس نیب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔
جعلی اکاؤنٹس کا ریفرنس دائرہ اختیار میں نہیں آتا:احتساب عدالت
Jan 05, 2023