امریکہ، سپیکر کے انتخاب میں  تیسری بار ناکامی، ووٹنگ ملتوی


واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سپیکر کے انتخاب میں تین بار ناکامی کے بعد ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کا عمل ملتوی کر دیا گیا، ریپبلکن امیدوار کیون مک کارتھی ووٹنگ میں تینوں بار ناکام ہو گئے۔
،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں ریپبلکن پارٹی کے 20ارکان نے کیون مک کارتھی کی مخالفت کی،ایوان میں اگلی ووٹنگ اس وقت تک جاری رکھی جا سکتی ہے جب تک کہ کسی کو اکثریت نہ مل جائے،رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک صدی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایوان نمائندگان ووٹنگ کے پہلے ہی مرحلے میں سپیکر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہا ہے، 1923میں سپیکر کے انتخاب میں نو بیلٹ اور کئی دن لگے تھے،علاوہ ازیں امریکی صدر جوبائیڈن کو پہلی بار ایوان میں ریپبلکن اکثریت کا سامنا ہے تاہم رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس سینیٹ کا کنٹرول برقرار رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن