نیو یارک (نیٹ نیوز) ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر 3 سال سے عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔ کمپنی کے بیان میں بتایا گیا کہ نے والے ہفتوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سیاسی اشتہارات کو جگہ دی جائے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ ایسے اشتہارات کو ترجیح دی جائے گی جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لیے اہم ہوں۔
جبکہ سیاسی اشتہارات کی پالیسی کو ٹی وی یا دیگر میڈیا اداروں کی پالیسیوں جیسا بنایا جائے گا۔
ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی کو ختم کر دیا
Jan 05, 2023