میسینجر کو فیس بک میں ضم کر دیا گیا

Jan 05, 2023


واشنگٹن (نیٹ نیوز) سوشل ویب سائٹ فیس بک نے 9 سال بعد چیٹنگ فیچر میسینجر کو پھر سے اپنا حصہ بنا لیا۔ اب صارفین میسینجر ایپلی کیشن کے بغیر ہی فیس بک پر چیٹنگ کر سکیں گے۔ میسینجر کی الگ ایپلی کیشن کو 2014ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔
 تاکہ اسے میسینجنگ ایپلی کیشن کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔ میسینجر کو الگ ایپلی کیشن کا درجہ دئیے جانے کے بعد صارفین کو فیس بک کا ’’انباکس‘‘ موبائل پر استعمال کرتے وقت میسینجر کی ایپ الگ سے ڈائون لوڈ کرنی پڑتی تھی۔

مزیدخبریں