گوجرانوالہ، گھریلو ملازمہ کی غسل خانہ میں پراسرار موت، ورثاء کا کارروائی سے انکار 

Jan 05, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )غسل خانے میں جواں سالہ گھریلو ملازمہ کی پر اسرار موت کا معاملہ ، ورثاء کا کاروائی سے انکار، جبکہ عدالت نے قانون کے مطابق نعش لواحقین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے رہائشی افضل کی جواں سالہ بیٹی مریم جوکہ سعید نامی شخص کے گھر ملازمہ تھی، گزشتہ روز مریم غسل خانے میں مردہ حالت میں پائی گئی، اس بارے علم ہونے پر تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے  موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔ مریم کے ورثاء نے بیٹی کی ہلاکت پر کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے لڑکی کے ورثاء کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔ اس دوران معزز جج نے پولیس کو احکامات جاری کئے کہ وہ قانون کے مطابق مریم کی ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کریں، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او عارف محمود کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمہ کی موت غسل خانے میں گیزر کی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

مزیدخبریں