کراچی‘ اسلام آباد ( آئی این پی‘ اے پی پی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 22کیس رپورٹ ہوئے اور 2افراد جاں بحق ہوئے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار126 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.43 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ14 کی حالت تشویشناک ہے ۔دوسری جانب کرونا کے پھیلائو کے خطرات کے پیش نظر ایئرپورٹس پر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات پر ایئرپورٹس پر جراثیم کش سپرے جاری ہے۔ ڈس انفیکشن سپرے آمد اور امیگزیشن بالوں میں کیا جا رہا ہے۔
کرونا:شدت میں تیزی،مزید2افرادجاںبحق،22نئے کیس
Jan 05, 2023