بلدیاتی انتخابات،  انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Jan 05, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق وفاق اور الیکشن کمشن کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے الیکشن کمشن کی اضافی دستاویزات جمع کروانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے جواب طلب کرلیا اور کہاکہ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سنگل کے فیصلے پر عمل ممکن نہیں تھا، الیکشن کمشن نے نئی پولنگ ڈیٹ پر 101 یونین کونسلز پر انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کی، الیکشن کمشن نے موقف اختیار کیا کہ اس دوران قانون تبدیل ہوجاتا ہے تو اس کے اثرات ہوسکتے ہیں، درخواست گزاروں کے موقف پر مزید بحث کی گنجائش ہے۔

مزیدخبریں