بھارت دہشتگردی میں  ملوث  مخالف  بیانیے سے خود کو نہیں چھپا سکتا پاکستان

Jan 05, 2023


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے۔ ترجمان دفت خارجہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کا نیا بیان پاکستان کو تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی اور بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کا مسلسل پاکستان مخالف بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو چھپا نہیں سکتا۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے بھارت خود دہشت گردی‘ تخریب کاری اور پاکستان کے خلاف جاسوسی کا سلسلہ بند کرے۔
ترجمان دفترخارجہ

مزیدخبریں