کابینہ ڈویژن سے توشہ خانہ تحائف کی رپورٹ بھی ایک ماہ میں طلب 

Jan 05, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام پاکستان سے لے کر اب تک کے صدر مملکت اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سے متعلق کیس میں سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے حکومت سے ایک ماہ میں جواب طلب کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن سے توشہ خانہ تحائف کی رپورٹ بھی ایک ماہ میں طلب کر لی اور کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود توشہ خانہ تفصیلات نہیں دیں۔
ایک ماہ میں طلب

مزیدخبریں