ڈالر مستحکم، سونا 900 روپے تولہ مہنگا ہو گیا 


کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ روز مستحکم رہی۔ انٹر بنک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ بڑھا ہے۔ انٹر بنک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 95 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 236 روپے برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار 694 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 1862 ڈالرفی اونس ہے۔
ڈالر سونا

ڈالر سونا 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...