چیئرمین سینٹ نے ترک صدر طیب اردگان کو ’نوبل امن انعام‘ کیلئے نامزد کر دیاq

Jan 05, 2023


اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو ’نوبل امن انعام‘ کیلئے نامزد کر دیا۔ صادق سنجرانی نے نارویجین نوبل کمیٹی کو خط لکھا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ نوبل امن انعام ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امن یا جاری تنازعات کو حل کرنے کیلئے کوئی غیر معمولی اقدام کیا ہو۔ طیب اردگان کی نامزدگی روس یوکرائن تنازعے کے بعد امن کیلئے ان کے کردار اور کوششوں کی روشنی میں کی گئی ہے، یہ جنگ تیزی سے ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ میں تبدیل ہو گئی تھی اور پوری دنیا کیلئے تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔
چیئرمین سینٹ/ اردگان

مزیدخبریں