مریم نواز سرجری کیلئے والد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئیں 

Jan 05, 2023


لندن (عارف چودھری+ نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور مریم نواز جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں بتایا کہ مریم نواز سرجری کیلئے جنیوا گئی ہیں۔ وہ جنوری کے تیسرے ہفتے وطن واپس پہنچ کر پارٹی کی چیف آرگنائزر کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا جا رہے ہیں۔ نواز شریف اپنے ذاتی معالج سے ملاقات کریں گے۔ نواز شریف کی وزیراعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وہ جنیوا میں ذاتی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
   مریم نواز جنیوا

مزیدخبریں