لیگی ایم این اے چودھری اشرف کی ضمانت منظور‘ رہا کرنے کا حکم 

Jan 05, 2023


لاہور (خبر نگار) لاہور کی اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو سرکاری اراضی قبضہ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے چودھری اشرف کو ایک لاکھ کے مچلکے کے عوض انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ چودھری اشرف پر سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کر کے اراضی ہتھیانے کا الزام ہے۔ درخواست ضمانت میں بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں گرفتار کیا۔ تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور تمام ریکارڈ محکمہ کی تحویل میں ہے۔ ملزم کو جیل میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز  نہیں ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔
لیگی ایم این اے رہا

مزیدخبریں