نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کی ہائیکورٹ کے 4 ہزار سے زائد گھر گرانے کے حکم کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین پر گھر بنانے کا الزام لگا کر گھر گرانے کا حکم دیا گیا۔ سینکڑوں مسلمان خاندانوں کا کئی دن سے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق نینی تال میں سخت سردی کے باوجود سینکڑوں خواتین نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج میں شریک خواتین نے بے گھر ہونے سے بچنے کی دعائیں بھی کیں۔
بھارتی ہائیکورٹ
بھارت اتر کھینڈ میں مکانوں کی مسماری کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری،بے گھر ہونے سے بچنے کی دعائیں
Jan 05, 2023