لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 4ترقیاتی سکیموں کے لئے 3ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر واصف خورشید کی زیر صدارت اجلاس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 48 کروڑ 33لاکھ روپے منظور،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی پارکنگ کے لئے اپروچ روڈ اور پل کی تعمیر کیلئے 1 ارب 31کروڑ 45لاکھ منظور، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پائیدار زمین کی ترقی کے کام کیلئے پرانے بلڈوزر کی بحالی کیلئے 1 ارب 50 کروڑ 55لاکھ منظوراور کینال کالونی سلیمانکی بیران میں رہائش گاہوں اور متعلقہ ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے 55کروڑ 81 لاکھ کی منظوری دی گئی۔
4ترقیاتی سکیموں کیلئے 3ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
Jan 05, 2023