وزیراعظم وفاقی کابینہ میں 30فیصد  کمی کریں، خرم نواز گنڈا پور 

Jan 05, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے حکومت کے بچت پلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پہلے وفاقی کابینہ میں 30فیصد کمی کریں، 80 رکنی کابینہ ملک اور معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ اتحادیوں کو ساتھ رکھنے کے لیے بطور رشوت وزارتیں ریوڑیوں کی طرح بانٹی گئیں اور عوام سے کہا جارہا ہے کہ وہ قربانی دیں، اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا کہ زرعی ملک پاکستان میں پیاز300 روپے کلو بک رہا ہے ۔

مزیدخبریں