لاہور (کامرس رپورٹر) امارت گروپ پاکستان کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی جسے جدید تکنیک اور منفرد سوچ کے ذریعے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ایک الگ پہچان حاصل ہوئی ۔بلاشبہ 2022ءاس معروف گروپ کیلئے زبردست کامیابیوں کا سال رہا اور اسی طرح 2023ءمیں ایک نیا عزم لئے کامیابیوں کیلئے کوشاں رہیں گے اس بار نئے سال کو مختلف انداز میں شروع کرنے کیلئے امارات گروپ نے 24 گھنٹے ورک ڈے کا اعلان کیا تاکہ سال نو کا نئے انداز سے پرعزم استقبال اور منفرد آغاز کیا جائے ۔امارات گروپ نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں متعدد سنگ میل عبور کرتے ہوئے بہترین کامیابی حاصل کی جسے محنتی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے ممکن بنایا گرانہ ڈاٹ کام ایجنسی 21 ارو پراپ شور کی تمام ٹیموں نے گزشتہ کامیاب برس کے تجربات لئے سال نو 2023ءکی آمد کو بخوشی منایا اور ساتھ ہی امارات کے وژن 2047ءکو حقیقت میں بدلنے کیلئے منصوبہ بندنی کا آغاز کیا ۔اس حوالے سے امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا یہ 2023ءکا پہلا دن ہے جو وژن 2047ءکا بھی پہلا دن ہے ترقی کی جانب گامزن پاکستان اور منفرد ویژن کے تحت اپنے عزم کو ظاہر کرنے کیلئے ہم 24 گھنٹے کام کرتے رہے کہ پہلے دن تک کام کرنے کے ساتھ امارات گروپ کی ٹیم نے نئے سال کا جشن بھی ایک ساتھ 2023ءمنایا اعلیٰ انتظامیہ نے آرام کرنے اور بریک کیلئے بون فائر کے ساتھ دعوت کا اہتمام کیا۔
امارات گروپ کی رئیل سٹیٹ سیکٹر میں الگ پہچان ، نئے سال کا منفرد خیر مقدم
Jan 05, 2023