لاہور (خبر نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیشن کورٹ بخشی خانہ میں دو بھائیوں کے قتل کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی ۔عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ایک گواہ یعقوب نے شہادت قلمبند کرائی۔ ملزمان کے وکیل چوہدری قاسم نے گواہ سے بیان پر جرح مکمل کی دو مقتولین کی والدہ منظورہ بی بی بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ منظورہ بی بی کے دو بیٹے سیشن عدالت بخشی خانہ میں قتل کیئے گئے تھے ۔مقدمہ کے مرکزی ملزم عبدالکفیل کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا ۔شریک ملزمان عارف رضوان‘آصف اور عظیم بھی پیش ہوئے۔