فیروز والہ : لین دین تنازعہ ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کر دیا


فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ برج اٹاری میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر سعید نے اپنے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے قریبی دوست عبدالستار کو ہلاک کردیا ۔ عبدالستار اور سعید احمد کے درمیان رقم کیلئے جھگڑا چل رہا تھا‘ تلخ کلامی پر سعید احمد نے اپنے شاگرد محسن کی مدد سے فائرنگ کرکے عبدالستار کو ہلاک کردیا اور فرارہو گئے ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادی اور قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن