لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرسرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ پر سیٹ ہو چکا تھا اپنے انداز سے تیز کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا، ٹی وی امپائر کو آئوٹ لگا ہوگا تو آؤٹ دیا ہوگا۔اچھی فارم چل رہی ہے، کوشش ہے جو مومینٹم قائم ہے اس کو برقرار رکھوں، ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، کوشش کریں گے نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں جلدآؤٹ کریں، امید ہے چوتھے دن کے اختتام پر ہم بیٹنگ کریں۔ گیند ریورس سوئنگ ہوگی امید ہے فاسٹ بائولر فائدہ اٹھائیں گے، سعود شکیل کی سنچری سے بہت خوشی ہوئی۔ سعود کی اننگز کی خاص بات یہ ہے انہوں نے مشکل وقت میں ایک شاندار اننگز کھیلی ۔ ایسے وقت میں وکٹ پر کھڑے رہنا اور پھر سنچری بنانا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک اچھا بیٹسمین ہے۔