جعلی اکاؤنٹس کا ریفرنس ہمارے  دائرہ اختیار میں نہیں آتا،احتساب عدالت 

Jan 05, 2023


اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر کی عدالت نے خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف گنے کے کاشتکاروں کو سبسڈی میں مبینہ خردبرد سے متعلق جعلی اکانٹس کا ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت واپس نیب کو بھجواتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس واپس نیب کو بھجواتے ہوئے کہاکہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریفرنس نیب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر مذکورہ ریفرنس میں خواجہ انور مجید ،خواجہ عبد الغنی مجید، نمر مجید، مناہل،راشد احمد خان، آغا ظہیر الدین، دادی مورکاس ،حبیب اللہ میمن ، صدیق اسلم مسعود ایم اورنگزیب خان سمیت40ملزمان شامل ہیں جن پر الزام ہیکہ انہوں نے مخصوص شوگر ملز مالکان کو نواز کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایااور کروڑوں سرکاری سبسڈی فنڈز  کے غلط استعمال میں ملوث ہیں،جس سے3.9ارب روپے کی سبسڈی حقیقی کاشتکاروں تک نہیں پہنچی۔ 

مزیدخبریں