راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد نے ضلع مری کے ٹیکنیکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس کا دورہ کیا، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹر یننگ انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین) مری پہنچے جہاں پر محترمہ فرحت جہاں راجہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا، راولپنڈی / اٹک اور ادارے کے سٹاف نے استقبال کیا، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کو انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائی جانے والی ٹیکنالوجی، ٹریننگ، صلا حیت اور اندراج، داخلے کی صورتحال اور عملے کی خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔