راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تین کروڑ14 لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہو گئے تھانہ پیر ودہائی کو ایاز الرحمان نے بتایا کہ خیابان سرسید میں ناصر محمود نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 8لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ کینٹ کو سید محمد علی نے بتایا کہ مال روڈ پر شہر یار وقار نے کارروباری سلسلے میں 2کروڑ92لاکھ 96ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آر اے بازار کو عبدالرحمان نے بتایا کہ ساجد محمود کیانی نے 60ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔